نیویارک (پاکستان نیوز) اعدادو شمار کے حوالے سے غلط بیانیوں کے باوجود چین کو اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل میں نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے ، جنیوا میں چینی مشن کے وزیر ژیانگ دوان کو یو این ہیومن رائٹس کونسل میں تعینات کیا جائے گا جہاں وہ ایشیا پیسفیک کے نمائندے کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔چین صرف نشست حاصل کرنے میں ہی کامیاب نہیں ہوا ہے بلکہ اب وہ 17 ہیومن رائٹس تحقیق کاروں کے انتخاب میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا ۔