نیویارک کی ممتاز ادبی شخصیت اشرف میاں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

0
256

 

حلقہ ارباب ذوق کے بانیان میں شامل مرحوم کا تعلق پنجاب کے شہر وہاڑی سے تھا ، کافی عرصہ سے محدود تھے

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک کی ممتاز ادبی شخصیت اشرف میاں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں ،مرحوم کی عمر 65برس تھی اوران کا تعلق پنجاب کے شہر وہاڑی سے تھا ، اشرف میاں حلقہ ارباب ذوق کے بانیان میں سے تھے ، انھوں نے نیویارک میں رومی سینٹر کی بھی داغ بیل ڈالی تھی ، پاکستان میں پیشے کے اعتبار سے وکیل تھے ، 35سے36قبل امریکہ آئے تھے اور بروکلین میں مقیم تھے ، مختلف کاروبار سے بھی منسوب رہے ، گزشتہ کئی برس سے مرحوم نے خود کو محدود کر لیا تھا اور کسی سے ملاقات بھی نہیں کر رہے تھے ، 90کے عشرے اور 2000میں کافی متحرک تھے ، ادبی اور سماجی حلقوں میں کافی مقبول تھے ، اشرف میاں مقامی اردو اخبار کے لیے کالم بھی لکھا کرتے تھے ، کمیونٹی کے مختلف طبقہ فکر اور خصوصی ادبی حلقوں نے ان کے انتقال ر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here