ہسپتال میں زیر علاج 61سالہ تھری سٹار مورس کی طبعیت کافی خراب بتائی جا رہی ہے
نیویارک (پاکستا ن نیوز) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ٹرانسپورٹیشن چیف ولیمز ٹی مورس بھی کورونا وائرس کا شکار ہوکر ہسپتال جا پہنچے ہیں ، 61سالہ مورس نیویارک پولیس کے سینئر ترین ممبران میں شامل ہیں ، کورونا وائرس کی شدت میں اضافے پر نیویارک پولیس کمشنر ڈرموٹ نے ادارے کے 30اہلکاروں کی کورونا سے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ، مورس ہائی وے پیٹرول اور ٹریفک کے تھری سٹار چیف ہیں ، اطلاعات کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مورس کافی زیادہ پریشان تھے اور ان کے قریبی ساتھیوں کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج مورس کی طبعیت کافی زیادہ بگڑ چکی ہے ۔