گہوارہ ادب کا پروفیسر نقی اختر کے انتقال پر اظہار افسوس

0
204

شکاگو(پاکستان نیوز) گہوارہ ادب شکاگو یو ایس اے کی جانب سے معروف شاعر، ادیب، اُستاد، محقق کے ناگہانی اچانک انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا گیا، پروفیسر نقی اختر گہوارہ ادب کے محسن، ہمدرد، مشیر تھے۔ وہ گہوارہ ادب کے پروگراموں میں باقاعدہ شریک ہوتے تھے اور اپنے قیمتی مشوروں سے مستفید کرتے تھے۔ انہوں نے گہوارہ¿ ادب کے کئی پروگراموں کی صدارت بھی فرمائی۔ پروفیسر نقی اختر شکاگو کے ادبی حلقوں میں ہر دلعزیز اور بہت متحرک تھے۔ گہوارہ ادب کے ماہانہ اجلاس میں پروفیسر نقی اختر کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔ آمین۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here