پاکستانی نژاد2 بھائیوں کو 300 ملین ڈالر ہیلتھ کیئر فراڈ کے الزامات کا سامنا

0
1

نیویارک (پاکستان نیوز) النوائے سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانی نژاد بھائیوں پر 300ملین ڈالر کے ہیلتھ کیئر فراڈ اور منی لانڈرنگ کے اضافی الزامات عائد کردئیے گئے ہیں۔ فیڈرل سپرسیڈنگ انڈائٹمنٹ کے مطابق ملزمان نے میڈی کیڈ ، میڈی کیئر اور پرائیویٹ انشوررز کو تقریباً 293 ملین ڈالر کے جعلی COVIDـ19 ٹیسٹ کلیمز جمع کرائے، جن میں سے تقریباً 65 ملین ڈالر کی رقم وصول بھی کی گئی۔محکمہ انصاف کے مطابق دونوں ملزمان نے الینائی اور فلوریڈا میں قائم چار لیبارٹریز کے ذریعے یہ اسکیم چلائی۔ انکشاف ہوا کہ مبینہ فراڈ سے حاصل رقم عقبی ٹرانزیکشنز کے ذریعے گھمائی گئی اور اوورسیز لکژری رئیل اسٹیٹ، گولڈ بارز، مہنگی گھڑیاں اور گاڑیاں خریدنے پر خرچ ہوئی۔دونوں ملزمان پر چھ الزامات ہیلتھ کیئر فراڈ اور ایک منی لانڈرنگ سازش کا مقدمہ ہے۔ سزا ثابت ہونے پر ہر ہیلتھ فراڈ چارج پر 10 سال اور منی لانڈرنگ چارج پر 20 سال تک قید ہوسکتی ہے۔ FBI اور HHSـOIG مقدمے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here