ہانیہ منہاس ایڈیڈاس کی پہلی کم عمر ترین پاکستانی برانڈ ایمبیسیڈر

0
61

لاہور(پاکستان نیوز)ٹینس کی کھلاڑی ہانیہ منہاس معروف عالمی سپورٹس ویئر برانڈ ایڈیڈاس کی پہلی کم عمر پاکستانی آفیشل برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں۔ اس اعزاز پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے ہانیہ نے کہا کہ ایڈیڈاس خاندان میں شامل ہونا بے حد فخر اور جوش کا احساس ہے۔ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی خواہش رکھتی ہوں اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے، شوق کو حاصل کرنے اور عالمی معیار کا ٹینس کھلاڑی بننے کے لئے کوشاں ہوں اور سخت محنت کرتی ہوں۔ میں پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کیلئے بارڈ (BARD) فائونڈیشن کے تعاون کو سراہتی ہوں۔ بارڈ کے صدر عبدالرزاق دائود نے ہانیہ کے ساتھ فائونڈیشن کی وابستگی پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ ہانیہ منہاس کا ایڈیڈاس کی پہلی کم عمر پاکستانی آفیشل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہونا پاکستان، ان تمام لوگوں خصوصاً خواتین کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے جن کی خواہشات بلند ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here