واشنگٹن(پاکستان نیوز) ماہرین نے بھارت میں پکڑی جانیوالی یورینیم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بھارت ذمہ دار ملک نہیں ماضی میں بھی ایسی رپورٹس منظر عام پر آئیں تھیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت آئی اے ای اے ادارے کے قواعد پر سنجیدگی سے عمل نہیں کر رہا خدشہ یہی ہے کہ ایسا میٹریل دہشتگردوں کے ہاتھ لگ سکتاہے۔ پروفیسر جانسن جونز کے مطابق جو رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں اس سے یہ بات حقیقت کا روپ دھار چکی ہے کہ بھارت کی اب نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی تمام تر کوششیں بیکار جائیں گی۔