واشنگٹن (پاکستان نیوز)63 فیصد امریکیوں نے صدر بائیڈن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کر دیا ، این او آر سی کی جانب سے منعقد کیے گئے سروے کے مطابق 96 فیصد ڈیموکریٹس ، 62 فیصد آزاد اور 23 فیصد ری پبلیکنز نے سروے کے دوران صدر بائیڈن کی کارکردگی پر اطمینان اور تسلی کا اظہار کیا ہے ، 54 فیصد شہریوں نے ملک کو درست سمت میں گامزن قرار دیا جبکہ 44 فیصد کے مطابق اس وقت ملک درست سمت میں گامزن نہیں ہے ،سروے کے دوران صدر بائیڈن کی کارکردگی کا تعین کرونا وائرس کے خلاف اقدامات ، ہیلتھ کیئر اور اکانومی کیلئے کاوشوں کے لحاظ سے کیا گیا تھا ، کرونا سے تحفظ کے حوالے سے 71 فیصد شہریوں نے بائیڈن کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ، گن کنٹرول قوانین کے حوالے سے 49 فیصد شہریوں نے بائیڈن کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا جبکہ 48 فیصد نے اطمینان کا اظہار کیا۔