سان فرانسسکو(پاکستان نیوز) سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے کی دیوران پر خالصتان زندہ باد کا نعرہ لکھ دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ فار جسٹس تنظیم نے قونصل خانے کی دیوار پر درج نعرے کی ویڈیو ریلیز کردی ۔ سکھ فارجسٹس نے15 اگست کو بھارتی یوم آزادی پر دنیا کے مختلف ممالک میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے لندن، میلبرن، سڈنی، میلان، ٹورنٹو اور امریکہ میں بھارتی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے گھیرائو کا اعلان کیا تھا۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ بھارت نے پنجاب اور کشمیر کی وادی کو طاقت کے زور پر محکوم بنا کے رکھا ہوا ہے۔