فیس بک گروپ کی مدد، اکنا ریلیف کو چاولوں کی امداد حاصل ہونا شروع

0
155

 

جمیکا ، کوئینز ، بروکلین اور لانگ آئی لینڈ میں زیادہ تر عمر رسیدہ لوگ رہائش پذیر ہیں جن کیلئے چاول پکانا آسان ہے :ریجنل ڈائریکٹر ارشد جمال

نیویارک (پاکستان نیوز) ایکنا ریلیف نے فیس بک گروپ کی مدد سے مستحقین کے لیے چاولوںکی امداد اکٹھی کرنا شروع کر دی ہے ، احمد شیخ کی سربراہی میں لانگ آئی لینڈ میں ریسٹورنٹس اور دیگر کاروباری کمیونٹی کیلئے بنائے گئے فیس بک گروپ جس کے اراکین کی تعداد اب 3500کے قریب پہنچ چکی ہے کی مدد سے ایکنا ریلیف نے امدادی سامان اکٹھا کرنا شروع کیا ہے جس میں چاولوں کو اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ ان کو پکانازیادہ آسان ہوتا ہے ، اس لیے کورونا کے متاثرین میں چاولوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے ، شیخ احمد نے بتایا کہ فیس بک گروپ کو شروع کرنے کا مقصد چھوٹے تاجروں اور کاروباری حضرات کو فائدہ پہنچانا تھا ، آج جب کے تمام کاروبار بند ہو چکے ہیں ، ہم ایکنا ریلیف کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے میدان میں کود پڑے ہیں ، اکنا ریلیف کے ریجنل ڈائریکٹر ارشد جمال نے کہا کہ جمیکا ، کوئینز ، بروکلین اور لانگ آئی لینڈ میں زیادہ تر عمر رسیدہ لوگ رہائش پذیر ہیں جوکہ اپنے گھروں سے نہیں نکل سکتے اور چاول ایسی غذا ہے جس کو بآسانی گھر میں بنایا جا سکتا ہے ، چاولوں کی امداد اکٹھی کرنے کا مقصد ایسے لوگو ں کو سہولت فراہم کرنا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here