کرونا وائرس: ہاتھ چہرے تک جانے سے روکنے والا ‘رسٹ بینڈ’ تیار

0
141

 

ایسا ‘رسٹ بینڈ’ ایجاد کیا گیا ہے جو ہاتھ منہ کے قریب جاتے ہی بینڈ پہننے والے کو خبردار کر دیتا ہے

واشنگٹن(پاکستان نیوز) کرونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے جہاں د±نیا بھر میں مختلف اقدامات جاری ہیں، وہیں سائنسی ایجادات اور تخلیقات بھی کرونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے اسی انداز میں ڈھل رہی ہیں۔ واشنگٹن کے قریبی علاقے سیاٹل کے نوجوانوں پر مشتمل ایک کمپنی نے ایسا ‘رسٹ بینڈ’ ایجاد کیا ہے۔ جو ہاتھ منہ کے قریب جاتے ہی اسے پہننے والے کو خبردار کر دیتا ہے۔ کلائی پر پہنا جانے والا یہ بینڈ منہ سے ناخن کھینچنے یا بال نوچنے سے بھی منع کرتا ہے۔ نوجوان سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ا±ن کے پاس الگورتھم اور سافٹ ویئر پہلے سے ہی موجود تھا۔ ا±نہوں نے صرف کرونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں بعض تبدیلیاں کیں اور یہ رسٹ بینڈ تیار کیا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ہاتھ منہ یا ا?نکھ پر لگنے سے بھی کرونا وائرس جسم میں داخل ہوتا ہے۔ لہذٰا لوگوں کو بار بار ہاتھ دھونے اور منہ کے قریب نہ لے جانے کی ہدایات کی جا رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here