واشنگٹن (پاکستان نیوز)دی کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے دنیاکی امیر ترین شخصیت اور چیف ٹوئیٹ ایلون مسک کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف برین واش کی ٹوئیٹ کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایلون مسک کو اسلام کو سمجھنے اور مسلمانوں سے ملاقات کی دعوت دی ہے ، ایلون مسک نے اپنی ٹوئیٹ میں اسلامی سٹار اور چاند کی تصویر والا جھنڈا بھی شیئر کیا جس کے نیچے ایک انسان نما شخص کو سوشل میڈیا، سی این این اور گوگل کے انجیکشن لگاتے دکھایا گیا ہے جبکہ اس کے مخالف سمت میں امریکی پرچم تھامے شخص کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ اس سے برین واشنگ کی جاتی ہے ، کیئر کے نیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورڈ احمد نے بتایا کہ ایلون مسک نے امریکیوں سے لطیفہ شیئر کیا ہے حقیقت میں وہ خود ایک لطیفہ ثابت ہوئے ہیں ، انھوں نے کہا کہ ہم ایلون مسک کو دعوت دیتے ہیں کہ اسلام کو سمجھنے سے ہم سے ملاقات کریں گے۔