مسلم طلبا کی شکایات کے ازالے کیلئے جان ہوپکنز یونیورسٹی انتظامیہ کو خراج تحسین

0
106

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ میںمسلمانوں کی نمائندہ تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے مسلم طلبا کی شکایات پر نوٹس لینے پر جان ہوپکنز یونیورسٹی کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ہے ، مسلم طلبا کی جانب سے کئی ماہ سے شکایات سامنے آ رہی تھیں کہ ان کی مذہبی عبادت کے کمروں کو لاک کر دیا گیا ہے جبکہ حلال کھانے کے لیے بھی مناسب انتظام نہیں ہے ، اس کے علاوہ مسلم طلبا نے مسلم شیرف کے لیے درخواست کی تھی تاکہ ان کی مذہبی سرگرمیوں کی سرپرستی کو یقینی بنایا جاسکے، جان ہوپکنز یونیورسٹی میں مسلم طلبا کے گروپ رہنما الشریف نے بتایا کہ ہم نے کچھ ماہ سے شکایات درج کروا رکھی تھیں لیکن ہمیں بتایا جا رہا تھا کہ ان پر کام ہو رہا ہے ، انھوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کے پچاس کے قریب ممبر ہیں، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن میری لینڈ چیپٹر کی ڈائریکٹر زینب چودھری نے طلبا کی درخواست کو یونیورسٹی کے ایسو سی ایٹ ڈین چارلس لو کے سامنے پیش کیا جس کے بعد مسلم طلبا کی عبادت کے کمرے کا دروازہ تبدیل کر دیا گیا ، جبکہ متعلقہ دیگر شکایات کا بھی ازالہ کیا گیا ، ڈین کی جانب سے مسلم طلبا کے حلال فوڈ کی فراہمی اور دیگر شکایات کے ازالے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here