سابق نائب صدر ڈک چینی 84سال کی عمر میں انتقال کرگئے

0
34

واشنگٹن (پاکستان نیوز) سابق نائب صدر ڈک چینی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈک چینی پیر کی رات نمونیا اور دل و خون کی نالیوں کی بیماریوں کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے سبب وفات پا گئے۔ سابق نائب صدر ڈک چینی 2003 میں عراق پر حملے کے پْرزور حامی تھے اور وہ بش انتظامیہ کے ان نمایاں اہلکاروں میں شامل تھے جنہوں نے عراق کے مبینہ تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے ذخیرے سے لاحق خطرے کے بارے میں سخت ترین انتباہات دیے تھے، تاہم ایسے کوئی ہتھیار کبھی نہیں ملے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here