سعودی ولی عہد اور روسی صدر کی ٹیلیفونک گفتگو

0
195

 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں، پیداوار اور کھپت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ماسکو (پاکستان نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفون پر تبادلہ خیال ہوا جس میں دونوں رہنماﺅں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں، پیداوار اور کھپت سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔کریملن نے برطانوی خبررساں دارے کوبتایا کہ صدر پیوٹن اور شہزادہ محمد بن سلمان تیل کی پیداوار میں کمی پر قریبی تعاون بڑھانے پر متفق ہوگئے ہیں۔ یہ بات چیت آئل کانفرنس سے دو ہفتہ قبل ہوئی ہے۔ روسی حکام نے مزید کہا کہ صدر پیوٹن نے تیل کی پیداوار کو روکنے کے لئے اوپیک ، گروپ کے فریم ورک کے تحت اپریل میں طے پانے والے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ روسی حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور روس کی پٹرولیم کی وزارتیں تیل کی پیداوار اور اس کے دیگر امور پرایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے پر متفق ہیں۔ پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور روس کی سربراہی میں تیل کے دیگر بڑے پیداواری ممالک نے مئی اور جون میں اپنے تیل کی پیداوار میں 10ملین بیرل روزانہ کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تاکہ کورونا وائرس متاثرہ خام منڈی کے جمود کو دور کیا جاسکے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اوپیک اور گروپ جون کے دوسرے ہفتے میں اپنی پروڈکشن پالیسی پر تبادلہ خیال کے لیے ایک ویڈیو کانفرنس کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here