کورونا: برطانیہ نے شمالی کوریا میں سفارتخانہ بندکردیا

0
194

 

شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات بدستور قائم ہیں: برطانوی وزارتِ خارجہ

لندن (پاکستان نیوز) برطانیہ نے شمالی کوریا میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا ہے، تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات بدستور موجود ہیں۔ برطانوی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے عائد کردہ سفری پابندیوں کے باعث برطانیہ شمالی کوریا میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے پر مجبور ہوا۔ کورونا کے باعث شمالی کوریا میں شدید سفری پابندیاں عائد ہیں اور برطانوی سفارت خانے کے عملے کے لیے روزمرہ کا کام کرنا اور سفر کرنا ’ناممکن‘ ہو چکا ہے۔برطانوی وزارتِ خارجہ کے مطابق شمالی کوریا میں سفارت خانہ بند ہونے کے بعد سفارتی عملہ برطانیہ واپس روانہ ہو چکا ہے۔اس سے قبل شمالی کوریا سے اس طرح کی خبریں موصول ہوئی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شمالی کوریا کے حکام نے سفارتی عملے کو گھروں میں نظر بند کر دیا ہے اور وہ اپنی اپنی رہائش گاہوں سے باہر نہیں نکل سکتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here