بقایا جات نہ دینے پر 7 ممالک کا جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کا حق معطل

0
360

نیویارک(پاکستان نیوز) اقوام متحدہ نے بقایاجات ادا نہ کرنے پر ایران سمیت سات ممالک کا جنرل اسمبلی میں ووٹ دینے کا حق معطل کردیا۔جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے صدر کو خط لکھ دیا ہے۔ان سات ممالک میں نائیجر ، لیبیا، جمہوریہ وسطی افریقہ، کانگو برازاویل، جنوبی سوڈان اور زمبابوے شامل ہیں۔ خط میں واضح کیا گیا ہے یہ تمام ممالک پورے بقایا جات یا ایک مخصوص رقم ادا کرکے اپنے ووٹنگ کا حق بحال کراسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایران کو کم از کم 16.2 ملین ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔اقوام متحدہ کا سالانہ بجٹ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر ہے جبکہ امن مشن کا بجٹ الگ ہوتا ہے جو اس وقت مجموعی طور پر 6 ارب 50 کروڑ ڈالر ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here