پاکستان کی کامیابی ہی دنیا کی کامیابی ہے،ا مریکی سفیر پال جونز

0
122

 

مشکل حالات میں پتہ چلا پاکستان کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے:یوم آزادی پر پیغام

اسلام آباد(پاکستان نیوز)پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیابی ہی دنیا کی کامیابی ہے۔امریکہ کے244ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں امریکی سفیر پال جونز نے کہا کہ مشکل حالات میں پتہ چلا پاکستان کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مسائل کے حل کیلئے قریبی تعاون کیا۔امریکی سفیر پال جونز نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے دوستی کا سلسلہ برقرار رکھنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔صحت اور تعلیم کے شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔امریکہ اور پاکستان ہر شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here