اطالوئ شہرئ کا115ملکوں کے اخبارات جمع کرنے کاریکاڈ

0
238

روم (پاکستان نیوز) اٹلی سے تعلق رکھنے والے سیرگیو بوڈینی کو مختلف موضوعات پر اخبارات جمع کرنے کا ایسا انوکھا شوق ہے کہ انہوں نے دنیا کے سب زیادہ اخبارات جمع کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا، سیرگیو بوڈینی کے مطابق ان کے پاس دنیا کے 115 مختلف ممالک کے اخبارات کے 1444 مجموعے موجود ہیں، سیرگیو کا کہنا تھا انہیں 10 سال کی عمر سے یہ شوق پیدا ہوا، شروع میں انہوں نے اخبارات کو اپنے کمروں میں جمع کرنا شروع کیا اور بعد میں ان کا یہ شوق بڑھتا گیا اور وہ زیادہ سے زیادہ اخبارات جمع کرنے لگے ، اخبارات جمع کرنے کے اس جنونی شوق کی وجہ سے ان کا نام ” گنیس بک آف ورلڈ ریکارڈ“ میں شامل کیا گیا، سکول کے دنوں میں مجھے ایسے پروجیکٹ ملتے تھے جن میں اخبارات کی ضرورت پڑتی تھی مجھے اس وقت سے ہی اخبارات جمع کرنے کا شوق ہوا اور میرا خواب تھا میں ایک صحافی بنوں مگر اب میں ایک کیمیا دان ہوں، اخبارات جمع کرنے میں ان کے دوستوں اور فیملی کا بہت اہم کردار رہا ہے جب بھی کوئی ملک سے باہر یا نئی جگہ پر جاتا تھا تو ان کے لیے اخبارات ساتھ لے کر آتا تھا، میرا خواب ہے کہ میرے پاس دنیا کے ہر ایک ممالک کا اخبار ہو مگر یہ بہت مشکل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here