نسلی امتیاز ، تشدد کیخلاف مسلم فیملی کا گالف رینج کیخلاف ہرجانے کا مقدمہ

0
117

نیویارک (پاکستان نیوز)مسلم فیملی نے نسلی امتیاز کے واقعہ پر گالف رینج کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے ، 34 سالہ سلیمان عالم نے موقف اپنایا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ گالف رینج میں موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے ہم سے الجھنا شروع کر دیا، تشدد کیا جبکہ قریب میں موجود سیکیورٹی نے واقعہ کو روکنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا، سلیمان نے بتایا کہ حملہ آوروں نے شراب پی رکھی تھی جبکہ سیکیورٹی گارڈز نے مبینہ طور پر بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔34 سالہ سلیمان عالم کی آنکھ تشدد سے کالی ہو گئی تھی اور پیریوربیٹل فریکچر تھا، اور ایک رشتہ دار اس واقعے کے دوران گولف کلب کے ساتھ ٹکرانے کے بعد جھلس گیا تھا، عالم نے رینج کے خلاف سفولک کاؤنٹی سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔علیم نے عدالتی کاغذات میں کہا کہ بدمعاش گروپ نے اس کے خاندان کو گالیاں دیں، کھانا پھینکنا شروع کر دیا، گھونسوں، ٹانگوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here