پاکستانی کمیونٹی کے اہم کاروباری و کمیونٹی رہنما اطلس چوہدری کو صدمہ

0
916

اطلس چوہدری کے ماموں مبشر خان دو گروہوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے،واقعہ مرحوم کے گیس اسٹیشن پر دو گروپس کے درمیان جھگڑے کاشاخسانہ بنا

کمیونٹی کا اس جانکاہ حادثے پر سخت رنج، مرحوم کی مغفرت کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت

 

شکاگو(پاکستان نیوز)پاکستانی کمیونٹی میں اہم کاروباری وکمیونٹی شخصیت اور تندوری ریسٹورنٹ کے روح رواں اطلس چوہدری کے ماموں اور نصرت چوہدری کے کاروباری شریک مبشر خان منگل22ستمبر کی صبح دو گروہوں کے درمیان جھگڑے وفائرنگ کی زد میں آکر برسٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی انتقال کر گئے۔انا اللہ وانا الیہ راجعون واقعہ مرحوم کے ذاتی گیس اسٹیشن واقع میڈیسن/ولیسٹرن پر دو گینگ کی آپس کی لڑائی کا نتیجہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق چار افراد پر مشتمل گینگ نے 17 سالہ نوجوان پر فائرنگ کی ، اس موقع پر مبشر خان گولیوں کی زد میں آئے جبکہ نامعلوم نوجوان بھی ہلاک ہوا۔ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ 63 سالہ مبشر خان طویل عرصے سے ریاست میں مقیم اور کامیاب کاروبار کے حامل تھے۔مرحوم کے سواگواران میں بیوہ چار بیٹے، عزیزواقارب، کاروباری شریک اور احباب شامل ہیں۔پاکستانی کمیونٹی میں مرحوم کی ہلاکت کی خبر شدید رنج واضطراب کا باعث بنی اور ہر شعبہ حیات کے لوگوں نے اطلس چوہدری، مرحوم کے صاحبزادوں اور شریک کار سے اظہار تعزیت اور مرحوم مبشرخان کی مغفرت و اعلیٰ درجات کی دعا کی۔مرحوم کے پاکستان نیوز کے بیورو چیف رانا جاوید سے بھی بہت مراسم رہے۔مرحوم کی
نماز جنازہ 24 ستمبر کواسلامک سینٹر ویلا پارک میں ادا کرنے کے بعد تدفین ان کے آبائی شہر کھاریاں میں ہوگی۔ادارہ نیوز پاکستان شکاگو مرحوم کے لواحقین کے غم میںشریک ہے اور مرحوم کی بخشش و اعلیٰ درجات کے لئے دعاگو ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here