ہر 5میں سے 3 مسلم طلبا نفرت آمیز واقعات کا شکار

0
190

نیویارک (پاکستان نیوز)میسا چوسٹ میں ہر پانچ مسلم طلبا میں سے تین کو توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کے مطابق مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز واقعات میں تیزی آئی ہے ، یوتھ گروپ مینٹور عظیم چودھری نے 22 نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس بات کو چھپانا پڑتا ہے کہ وہ مسلمان ہیں کیونکہ مسلم نوجوانوں کے خلاف برے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں ، گالم گلوچ کے ساتھ جسمانی تشدد کا بھی نشانہ بنایا جاتا ہے جوکہ کسی صورت قابل قبول عمل نہیں ہے ، سکولوں کے سروے کے دوران 33 فیصد مسلم طلبا نے کہا کہ ہمیں اپنی شناخت اور مذہب کو اس لیے چھپانا پڑتا ہے کہ کہیں ہم بھی نفرت آمیز واقعات کا شکار نہ بن جائیں ۔ مریم نے بتایا کہ میں حجاب اوڑھنے سے قبل سو مرتبہ سوچتی ہوں کہ باہر مجھے کس رویے کا نشانہ بنایا جائے ، مجھ پر آوازیں کسی جائیں گی ، مذہب کو برا کہا جائے گا ۔ 17 فیصد مسلم خواتین طلبا نے رپورٹ کیا ہے کہ ان کے حجاب کو نفرت آمیزی کے دوران کھینچا ، اتارا اور بری طرح نوچا جاتا ہے ، 84 فیصد مسلم طلبا کی آواز کو تعلیمی اداروں میں دبایا جاتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here