تقاریب کے انعقاد سے آرائش حسن و جمال تک خوشذائقہ خوراک سے خوبصورت پاشاک تک آپ کی دسترس میں
منتظمین کی کاوشوں اور حسن انتظام نے ریاستی کمیونٹی کو گرویدہ بنا لیا
شکاگو ( پاکستان نیوز ) ریاست الی نائے کے پسندیدہ ترین بینکویٹ شالیمار بینکویٹ کے محرکین و روح رواں سید علی فہیم و ڈاکٹر تجمل حسین کی بے مثال کاوشوں اور بہترین انتظام و انصرام کے نتیجے میں مختلف النوع سرگرمیوں نے شالیمار پلازہ کو ایشیائی کمیونٹی باالخصوص پاکستانی و انڈین اشرافیہ تمام ضروریات کی تکمیل کیلئے اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ گزشتہ اکتوبر میں شالیمار پلازہ میں فورسیزنز اسٹیک اینڈ گِرل ، نیو یارک چاٹ ، الارا بوتیک اور ہالی وڈ سیلون کے قیام کے بعد شالیمار پلازہ صارفین کی سہولیات و خریداری کا اہم ترین مرکز بن چکا ہے ۔ تقاریب کے اہتمام ‘ لذیذ و پسندیدہ کھانوں کی فراہمی ‘ جدید خوبصورت و جاذب نظر ملبوسات اور جیولری کے ساتھ آرائش حسن کیلئے ماہر بیوٹیشینز کی خدمات ایک ہی چھت کے نیچے موجو ہیں ۔ کرونا کے موجودہ گھُٹے ہوئے ماحول میں ایک ہی جگہ سے ہر ضرورت کی تکمیل کسی نعمت مترقبہ سے کم نہیں اور صارفین کے اطمینان و اعتماد کا باعث ہیں ۔ شالیمار بینکویٹ کے کشادہ و خوبصورت ہالز ، وسیع کار پارکنگ ، بہترین پروفیشنلز کی خدمات ، اعلیٰ معیار اور حفظانِ صحت کے اصولوں نے شالیمار انتظامیہ کی کارکردگی و شہرت کو چارچاند لگا دئیے ہیں ۔ علاوہ ازیں کھلے ماحول میں PATIO ( بیرونی حصہ ) کے قیام سے شالیمار تمام کمیونٹی کیلئے پر ُ کشش اور اعتماد کا مقام بن چکا ہے اور کمیونٹی کی مختلف تقاریب و خریداری کا واحد مقام بن چکا ہے ۔ واضح رہے کہ فورسیزنز اسٹیک اینڈ گرل میں ہر ہفتہ اور اتوار کو برنچ کا بھی اہتمام ہو تا ہے ۔ گذشتہ اتوار کو اس نمایندے نے بھی کمیونٹی کی ایک برنچ تقریب میں شرکت کی تھی اور انتظام و خدمات سے محفوظ ہوا ۔