اسلام آباد (پاکستان نیوز)اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کی خبروں پر پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں ہیں، پاکستان کی اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔دوسری جانب ترجمان وزارت تجارت نے کہا ہیکہ پاکستان اسرائیل تجارت شروع ہونیکی افواہیں سراسر پروپیگنڈا ہیں۔ترجمان کا کہنا ہیکہ امریکن جیوش کانگریس کی پریس ریلیز کو غلط طریقے سے منسوب کیا گیا ہے، پریس ریلیز میں پاکستان اسرائیل تجارت کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا۔ ترجمان وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ نہ تو تجارتی تعلقات ہیں نہ شروع کرنیکا ارادہ رکھتیہیں۔