امریکہ غنڈہ گردی بند کرے ورنہ جوابی کارروائی ہوگی،چین

0
141

بیجنگ (پاکستان نیوز) چین نے کہا ہے کہ امریکہ غنڈہ گردی بند کرے ورنہ جوابی کارروائی ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جانب سے سماجی رابطے کی چینی ویب سائٹوں ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کرنے پر چین نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ غنڈہ گردی بند کرے ورنہ اسے سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تجارت کے مسلمہ اصولوں پر پوری طرح شفافیت اور عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے ان ویب سائٹس پر پابندی کو اْٹھائے اور آئندہ ایسی کسی اقدام کے نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائے۔ وزارت تجارت کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتا ہے تو چین چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے استحکام کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔ چینی کمپنی ٹِک ٹاک نے امریکہ کی جانب سے پابندی عائد کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ پر ہی مقدمہ کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here