مسلم تنظیموں کابائیڈن کے نام متفقہ خط:اسرائیل پالیسی تبدیل کرنیکا مطالبہ

0
47

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز)80 سے زائد مسلم تنظیموں نے صدر بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل سے متعلق پالیسی میں تبدیلی لائیں ، ملک کی سب سے بڑی مسلم شہری حقوق اور وکالت کی تنظیم دی کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز سمیت 80 سے زائد مسلم تنظیموں نے بائیڈن سے مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسی پر دوبارہ غور کرنے کیلئے خط تحریر کیا ہے ، خط لکھنے والوں میں فلسطینی، پاکستانی، ہندوستانی مسلم افریقی امریکن، اور امریکہ بھر میں کمیونٹیز کی نمائندگی کرنے والی اتحادی تنظیمیں شامل ہیں۔ صدر بائیڈن کو لکھے گئے خط میں اسرائیلی حکومت کو مزید مہلک ہتھیاروں کی منتقلی کے ان کے حالیہ فیصلوں پر اعتراض کیا گیا ہے اور جھوٹی تصدیق کی گئی ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حکومت کی جنگ امریکی قانون کے مطابق ہے۔ تنظیموں نے اپنے خط میں صدر بائیڈن کو لکھا کہ امریکی عوام پالیسی میں ایک ٹھوس تبدیلی چاہتے ہیں، نیتن یاہو حکومت کی نسل کشی کو قابل بنانے کے لیے اپنی صدارتی میراث اور دنیا بھر میں اپنی قوم کی ساکھ کو خطرے میں ڈالنا ایک تباہ کن فیصلہ رہا ہے۔ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنی پالیسی پر غور کریں، اس سے قبل کہ ہزاروں مزید اموات ہوں ۔خط میں موقف اپنایا گیا کہ تسلیم کریں کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت کے اقدامات امریکی قانون اور آپ کے قومی سلامتی کے یادداشت کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ امریکی قانون اور آپ کے قومی سلامتی کے یادداشت کے مطابق اسرائیلی حکومت کو تمام ہتھیاروں کی منتقلی کو معطل کریں۔ فوری، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد کے لیے تمام زمینی گزرگاہوں کو بلا رکاوٹ کھولنے، تمام یرغمالیوں اور سیاسی قیدیوں کی رہائی، اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے امریکی وسائل کا استعمال کریں۔ اسرائیلی قبضے اور نسل پرستی کی پالیسیوں کے خاتمے کے ذریعے ایک منصفانہ اور دیرپا امن کی کوششوں کو شروع کریں۔خط پر دستخط کرنے والوں میں مختلف بڑے مسلم، عرب، فلسطینی اور اتحادی گروپ شامل ہیں، جن میں امریکی مسلمان برائے فلسطین، کونسل آن امریکنـاسلامک ریلیشنز، ایمگیج، ہندوس فار ہیومن رائٹس، انڈین امریکن مسلم کونسل، اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ (ISNA) شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here