موذی مرض کے ٹیسٹ کے لیے کیمپ سفوک اور ناسو کاﺅنٹی میں بھی لگایا جائے گا
نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کے حوالے سے ٹیسٹ کے لیے مہم لانگ آئی لینڈ اور نیویارک کے جونز بیچ اسٹیٹ پارک میں منعقد کی گئی جس کے دوران سینکڑوں افراد کو نہ صرف کورونا ٹیسٹ کیا گیا بلکہ ان کو اس موذی مرض سے بچاﺅ کی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا ، گورنر اینڈریو کومو کے مطابق ٹیسٹ کے لیے طبی کیمپ سفوک اور ناسو کاﺅنٹی میں بھی منعقد کیے جائیں گے ، گورنر کے مطابق موذی مرض کے ٹیسٹ کے لیے کیمپ کی گنجائش کو مستقبل قریب میں مزید بڑھایا جائے گا ، انھوں نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے زیادہ سے زیادہ دیر تک اپنے گھروں میں ہی محدود رہیں اور اس سلسلے میں حفاظتی تدابیر کو اپنائیں تاکہ اس موذی مرض سے محفوظ رہا جا سکے۔