تجزیہ نگار: ڈاکٹر مارٹن ڈیوڈ
اگر آپ سوچتے ہیں کہ 2008 کے عظیم مالیاتی بحران میں جو کچھ ہوا وہ چونکا دینے والا تھا، تو 2022 میں آنے والے ممکنہ خطروں کے لیے خود کو تیار کر لیںجس میں بڑے معاشی بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے، کرونا کا حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے والا ردعمل بڑی طاقت اور رفتار سے حملہ کرسکتا ہے۔یاد رہے کہ 2008 کے مالیاتی بحران کے دوران حکومت کا خسارہ نسبتاً کم تھا،فیڈرل ریزرو کے پاس بچانے کی طاقت تھی اور امریکہ میں کوئی افراط زر نہیں تھی لیکن اب، وہ سب کچھ بدل گیا ہے۔کانگریس نے اب تک کے سب سے بڑے اخراجات کا آغاز کیا ہے۔فیڈ کے مطابق 107 سالہ تاریخ میں سب سے زائد نوٹ چھاپے گئے ہیں، سپلائی چین میں رکاوٹیں ہماری معیشت کے دل کو متاثر کر رہی ہیں اور اس کے نتیجے میں انتہائی متعدی قسم کی مہنگائی قوم کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے،لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے بے دخل ہونیوالے ہیں ، لاکھوں مزید ملازمین کو نوکری سے نکالا جا سکتا ہے، یہاں تک کہ امیروں کو بھی سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔آپ کی ملکیت کی تقریباً ہر چیز خطرے میں پڑ سکتی ہے، بشمول وہ سرمایہ کاری جو آپ کے خیال میں محفوظ ہیں اگر آپ آج صحیح قدم اٹھاتے ہیں، تو آپ نہ صرف اپنی بچت اور آمدنی کی حفاظت کر سکتے ہیں، بلکہ آپ اس بحران کو تیزی سے دولت بنانے کے ایک نسلی موقع میں بھی بدل سکتے ہیں۔