نیویارک (پاکستان نیوز)لیبر ڈیپارٹمنٹ نے بے روز گار افراد کے لیے مسلسل 11ہفتوں تک 300ڈالر امداد کا اعلان کر دیا ہے ، ڈیموکریٹس قانون دانوں اور پالیسی ماہرین کی جانب سے بے روزگار افراد کو ہونے والی ادائیگیوں میں شکوک و شبہات کے اظہار پر نوجوانوں کی بڑی تعداد پریشانی سے دوچار ہو گئی تھی جس کے بعد لیبر ڈیپارٹمنٹ نے تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے بے روز گار افراد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کو 11 ہفتوں تک مسلسل 300ڈالر کی امداد بلا روک ٹوک جاری رہے گی ۔