پاکستان ،افغانستان اور ازبکستان میں کارگو ٹرین سروس کا معاہدہ

0
167

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان ،افغانستان اور ازبکستان میں کارگو ٹرین سروس کا معاہدہ ہوگیا۔ وزیراعظم عمران خان نے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں ، معاہدے کے تحت ٹرانز افغان ریل لنک پشاور سے براستہ ،کابل اور مزار شریف چلے گی، معاہدے پر افغانستان ،ازبکستان کے صدر کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے بھی دستخط کردیے ہیں۔ معاہدہ جلد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھیجا جائے گا، منصوبے کے لیے اقوام متحدہ 4 ارب 80 کروڑ ڈالر فراہم کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ ٹرانز افغان ریل لنک سے وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی ہوگی۔ ازبک وزیر نے عمران خان کو دورہ ازبکستان کی دعوت بھی دی جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بخارا اور ثمر قند میرے پسندیدہ شہر ہیں، وزیراعظم نے ازبک صدر کو بھی دورہ پاکستان کا پیغام بھجوایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here