ہیوسٹن (پاکستان نیوز)ادارہ پاکستان نیوز کے ہیوسٹن کے سابق بیورو چیف سید فرقان حیدر رضوی انتقال کرگئے، پاکستان اور امریکا میں اسٹیج ڈراموں کے میدان میں نمایاں مقام رکھنے والے معروف پروڈیوسر سید فرقان حیدر رضوی ڈیلس میں انتقال کرگئے۔انہیں اتوار کو ڈیلس میں سپرد خاک کیا جائے گا۔وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ ان کے انتقال کی خبر ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے انتہائی غم اور افسوس کے ساتھ دی ہے۔سید فرقان حیدر نے پاکستان میں اسٹیج ڈراموں کی دنیا میں نہ صرف معین اختر اور عمر شریف جیسے فنکاروں کو روشناس کرایا بلکہ کمرشل تھیٹر کو نئی بلندیوں پر پہنچایا۔ان کے ڈرامے جیسے ”بکرا قسطوں پر”، ”مصیبت در مصیبت” اور ”بچائو معین اختر” نے پاکستانی سٹیج ڈراموں کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی دلائی۔انہوں نے اپنے کیریئر میں 250 سے زائد اسٹیج ڈرامے پروڈیوس کیے، جن میں معاشرتی پیغامات اور حالات حاضرہ کو مرکزی حیثیت دی گئی۔