آکسفورڈ کے ماہرین کا کورونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

0
667

 

لندن(پاکستان نیوز)برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ یونیورسٹی کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کی پروفیسرسارہ گلبرٹ نے بتایا کہ محققین کی ٹیم آئندہ ہفتے بڑی کامیابی کیلئے پرامیدہے ، ویکسین کے ابتدائی ٹرائل میں کامیابی ملی ہے اور آئندہ ہفتے کورونا کے مریضوں پر اسکی آزمائش کی جائیگی جس کیلئے مختلف ہسپتالوں سے بات چیت ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یونیسف کی جانب سے منظوری لی جا چکی ہے تاہم ویہ ویکسین گرمیوں کے فوری بعد ہی مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمٰن نے اس حوالے سے 92نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مجھے نہیں لگتاکہ اگلے دوتین یاچارماہ میں یہ ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہوگی،ٹرائل کیلئے ایک پراسیس سے گزرنا ہوتا ہے جس میں 6 سے 9 ماہ لگ سکتے ہیں، میرے خیال میں ویکسین کیلئے ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا پاکستان سمیت دنیابھرمیں سائنسدانوں کے 66 بڑے گروپ ویکسین پر کام کر رہے ہیں،اسکے ٹرائل کیلئے ایک سے ڈیڑھ سال چاہئے ہوتا ہے جسکے بعد ہی یہ مارکیٹ میں آتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here