نیویارک سٹی ( پاکستان نیوز ) سٹاربکس کے کارپوریٹ ترجمان نے ایری زونا کی ایک کافی چین میں پیش آنے والے واقعے پر معافی مانگ لی ہے۔ ہفتے کے روز ٹیمپے ایری زونا کے سٹاربکس کافی شاپ سے پولیس افسروں کا ایک گروہ باقاعدگی سے کافی لے کر پیتا ہے ، ہفتے کے روز ایک ملازم نے پولیس افسروں کے اس گروہ سے کہا کہ ان کی یہاں پر موجودگی سے ایک گاہک کو شدید کوفت ہو رہی ہے ، پولیس افسران گاہک کی نظروں کے سامنے ہٹ جائیں یا یہاں سے چلے جائیں ۔ اس پر پولیس افسروں کے گروہ نے احتجاجاً ایک ٹویٹ کیا جس میں سارا واقعہ بیان کیا اور کہا کہ اس معاملے پر ہمیں بہت مایوسی ہوئی ہے۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بھی کہا کہ انہوں نے سٹاربکس سے رابطہ کیا ہے اور انتظامیہ اس واقعے سے آگاہ ہے۔ اس کے بعد سٹار بکس نے معافی مانگ لی ہے۔