نیویارک(پاکستان نیوز) دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس سے اموات 2 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔ نیویارک ریاست میں سب سے زیادہ 34 ہزار سے زائد اموات ہوئیں، جبکہ دوسرے نمبر پر ٹیکساس میں لوگ ہلاک ہوئے۔ ماہرین نے رواں ماہ کورونا سے اموات بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔