واشنگٹن (پاکستان نیوز) بائیڈن حکومت نے سابق صدر ٹرمپ کے اسائلم لینے والے تارکین کے حوالے سے مائیگرنٹ پروٹیکشن پروٹوکول (ایم پی پی ) قانون کو ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے جس کے تحت اسائلم کے لیے اپلائی کرنے والے تمام تارکین امریکہ میں کیس کا فیصلہ آنے تک میکسیکو میں ہی رہائش پذیر رہنے کے لیے مجبور کیا جاتا تھا ، یعنی کوئی بھی اسائلم لینے والا تب تک امریکہ میں داخل نہیں ہو سکتا تھا جب تک امریکی عدالت اس کے اہل ہونے کا فیصلہ نہیں کر دیتی تھی ۔ اب اسائلم کے لیے اپلائی کرنے والے تارکین جن کے کیسز عدالتوں میں ہیں امریکہ میں رہائش اختیار کر سکیں گے ۔