اہم عہدوں پر تعینات 22ہزار سے زائد افسران دوہری شہریت کے حامل

0
100

اسلام آباد (پاکستان نیوز)پاکستان ماں کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کے اصل حکمران بیوروکریٹ، اکثریت غیر ملکی شہریت رکھتے ہیں، ہمارے نظام کے یہ بے تاج بادشاہ بہت سے ممالک کے وفادار شہری ہیں اور ان ممالک کے حلف کے مطابق ان کے مفادات کے امین بھی جو دوسرے ممالک کے مفادات کے امین ہیں اگر ہمارے ان ممالک کے مفادات سے متصادم ہوئے تو یہ کن کے وفادار ہونگے؟ پاکستان میں دوہری شہریت والے افسران کی تعداد 22 ہزار 380 ہے ،ایک طویل فہرست ہے ، اس میں 1100 کا تعلق صرف پولیس اور بیوروکریسی سے ہیں اور ان میں سے540 کینیڈین ، 240 برطانوی ، 190 کے قریب امریکہ کے بھی شہری ،درجنوں سرکاری ملازمین نے آسٹریلیا،نیوزی لینڈ، ملائیشیا اور آئرلینڈ جیسے ملکوں کی بھی شہریت لے رکھی ہے . 110 سرکاری افسروں میں اہم حکومتی عہدوں پر بھی براجمان ہیں۔گریڈ 22 کے 6 جبکہ ایم پی ون سکیل کے 11 ،گریڈ 21 کے 40 افسران، گریڈ 20 کے 90 افسران، گریڈ 19 کے 160 افسران، گریڈ 18 کے 220 افسران اور گریڈ 17 کے کم وبیش 160 افسران ہیں۔اسی طرح محکمہ داخلہ ڈویژن کے 20 افسران ،پاور ڈویژن کے 44 افسران ، سول ایوی ایشن ڈویژن کے 92 افسران ،خزانہ ڈویژن کے 64 افسران ، پٹرولیم ڈویژن 96،کامرس ڈویژن 10،آمدن ڈویژن 26 افسران غیرملکی شہریت کے حامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here