معروف ڈانسر اسلپ بیکر زکے بسکٹ کھانے سے ہلاک

0
145

نیویارک (پاکستان نیوز) مانچسٹر سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ معروف ڈانسر اورلا بیکنڈیل جو گذشتہ 7 برس سے نیویارک میں مقیم تھیں کو گزشتہ ہفتے مونگ پھلی والی کوکی کھانے کے بعد مہلک الرجی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اورلا نے لانگ آئی لینڈ کے مینوفیکچرر اور ایک مشہور سپر مارکیٹ چین سے یہ بسکٹ خریدے تھے جن پر پینٹ الرجی کا کوئی لیبل درج نہیں تھا۔ اورلا کو مونگ پھلی سے شدید الرجی تھی اور وہ اپنے کھانے پینے کی اشیاء کو نہایت احتیاط سے خریدتی اور استعمال کرتی تھی۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسر نے بتایا کہ کوکی کو اسلپ بیکری میں کوکیز یونائیٹڈ نے تیار کیا تھا اور اس پر اسٹیو لیونارڈ کے برانڈ نام کا لیبل لگا ہوا تھا۔متاثرہ خاندان کے وکیل ہاورڈ ہرشن ہورن نے کہا کہ اورلا بسکٹ کھانے کے فوراً بعد ہی شدید الرجی کا شکار ہو گئی اور اسے دورے پڑنے شروع ہو گئے۔ ہرشین ہورن نے کہا کہ ایک ایپی پین، ایک آٹو انجیکٹر جس میں الرجی کے رد عمل کو کم کرنے کے لیے دوائی تھی، بیکسنڈیل کو دی گئی تھی، لیکن اس دن الرجک ردعمل کا شکار ہو گئی۔کنیکٹی کٹ ڈپارٹمنٹ آف کنزیومر پروٹیکشن نے خبردار کیا کہ کوکیز میں انڈے بھی ہیں، ایک اور جزو جو لیبل پر نہیں ہے۔ انڈے FDA کی طرف سے شناخت کیے جانے والے بڑے فوڈ الرجین میں سے ایک ہیں جن کے لیے اضافی لیبلنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ سپر مارکیٹ چین کے صدر اسٹیو لیونارڈ جونیئر نے کمپنی کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں کہا گیا کہ کوکیز یونائیٹڈ نے اپنے چیف سیفٹی آفیسر کو مطلع کیے بغیر سویا نٹس سے مونگ پھلی میں ترکیب تبدیل کردی۔ لیونارڈ نے ویڈیو میں کہا، “ہمارے پاس ایک بہت سخت عمل ہے جسے ہم لیبل لگانے تک استعمال کرتے ہیں۔ “ہم لیبلز کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، خاص طور پر مونگ پھلی کو۔دوسری جانب کوکیز یونائیٹڈ کے جنرل کونسلر، واکر فلانری نے کہا کہ کمپنی نے سٹو لیونارڈ کے 11 ملازمین کو ای میلز بھیجے اور انہیں مطلع کیا کہ پروڈکٹ میں اب مونگ پھلی موجود ہے۔ فلانری نے ان ای میلز میں سے ایک کی ایک کاپی جاری کی، اس کے ساتھ اسلیپ بیکری کے تیار کردہ لیبلز کے ساتھ یہ کہا گیا کہ کوکیز میں مونگ پھلی موجود ہے۔
اا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here