نیوجرسی (پاکستان نیوز) نیوجرسی پولیس نے ایشیائی امریکن تارکین کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ وہ چوری کی وارداتوں کا نشانہ بن سکتے ہیں ، سپر وائزری سپیشل ایجنٹ مائیک ریٹا نے نیوورک سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں کے ریکارڈ کے مطابق نیوجرسی میں ایشیائی باشندے سب سے زیادہ چوری کی وارداتوں کا نشانہ بنے ہیں ، ایشیائی تارکین کو ایک خاص ڈکیت گروپ کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے ، ڈکیت گروپ ایشیائی باشندو کی مکمل نگرانی کرتے ہیں کہ وہ کہاں رہائش رکھتے ہیں اور کہاں ملازمت کرتے ہیں ، ایشیائی تارکین کے پچاس سے زائد گھروں کو ڈکیتی کا نشانہ بنایا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بات کمیونٹی تک پہنچانا بہت ضروری ہے تاکہ انہیں یہ بتایا جا سکے کہ ان کے ساتھ ایسا ہونے کا امکان ہے۔سپیشل ایجنٹ رتا نے بتایا کہ ڈکیت گروہوں کو معلوم ہے کہ ایشیائی کمیونٹی اپنے گھروں میں نقد رقم رکھتی ہے اور وہ روایتی بینکوں کا استعمال نہیں کر رہے ہیں، اور اس کے بجائے وہ اپنا پیسہ اپنی رہائش گاہوں میں رکھتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں بینک میں رقم اور قیمتی اشیاء رکھنے پر غور کرنا چاہئے۔ان کے گھروں کے قریب کاروں پر لائسنس پلیٹ نمبروں پر نظر رکھنے کے لیے لائسنس ریڈر ڈیوائسز خریدی جا سکتی ہیں۔