5G سروسز ، ایمریٹس کی شکاگو،میامی،نیویارک کیلئے پروازیں معطل

0
123

نیویارک (پاکستان نیوز) دنیا کی سب سے بڑی ائیرلائن میں شمار ہونے والی ایمریٹس ائیر لائن نے امریکہ کے مختلف ائیرپورٹس پر فائیو جی موبائل فون سروسز کی خدمات کے حوالے سے مختلف شہروں کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں جن میں 20 جنوری کو شکاگو ، میامی ، نیویارک اور آرلینڈو کے لیے جانیوالے ایمریٹس ائیر لائن کی پروازوں کو فائی جی موبائل سروسز کے حوالے سے معطل کر دیا گیا ہے ، تمام مسافروں کی آن لائن بکنگ منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ نیویارک کے جے ایف کینڈی ائیر پورٹ، لاس اینجلس اور واشنگٹن ڈی سی کے لیے پروازیں شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی، بوسٹن ، ہیوسٹن اور سان فرانسسکو کے لیے بھی ایمریٹس ائیرلائن کی پروازیں جاری رہیں گی، تمام مسافر نئی ٹکٹوں کی بکنگ کے لیے اپنے ٹریول ایجنٹس سے دوبارہ رابطہ کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here