پولیس اہلکار کا مسلم ڈرائیور پر تشدد

0
121

بروکلین (پاکستان نیوز) نیویارک پولیس کے آف ڈیوٹی اہلکار نے نسل پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈرائیور کو سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے ، پولیس ذرائع نے پاکستان نیوز کو بتایا کہ واقعہ اوشن پارک وے پر چرچ ایونیو کے قریب رات 8 بجے کے قریب پیش آیا ، تفصیلات کے مطابق نیویارک پولیس کے 50 سالہ آفیسر ریگز کونگ نے مسلم ڈرائیور کو دہشتگرد پکارتے ہوئے اس کے چہرے پر مکے رسید کر ڈالے ، پولیس آفیسر مسلم ڈرائیور کو القاعدہ کا دہشتگرد بھی قرار دیتا رہا، مسلم ڈرائیور عبدالمطلب یو ٹرن لے رہا تھا کہ پولیس آفیسر نے اپنی گاڑی سے روکنے کی کوشش کی، عینی شاہدین کے مطابق پولیس آفیسر نے اپنی گاڑی مسلم ڈرائیور کی گاڑی کے سامنے لگائی ، اس کو گاڑی سے باہر نکالا اور بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ مسلم ڈرائیور پر شراب نوشی کے دوران ڈرائیونگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ پولیس آفیسر کونگ نے 2004 میں پولیس کو جوائن کیا جبکہ 2017 میں قوانین کی خلاف ورزی پر اس کو 30 روز کے لیے عہدے سے معطل بھی کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here