سخنور شکاگو کے زیر اہتمام عظیم الشان دو روزہ مشاعرہ کا انعقاد

0
312

 

شکاگو میں ایک نئی ادبی تاریخ رقم، سخنور شکاگو کے پہلے آن لائن مشاعروں کی طرح یہ مشاعرہ بھی بے حد کامیاب رہا

شکاگو(پاکستان نیوز) سخنور شکاگو کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان دو روزہ مشاعرے کا انعقاد، عابد رشید نے ایک بار پھر شکاگو میں ایک نئی ادبی تاریخ رقم کردی، سخنور شکاگو کے زیرِ اہتمام دو روزہ عالمی مشاعرہ جمعہ 29 مئی اور ہفتہ 30 مئی رات 9بجے منعقد کیا گیا۔ سخنور شکاگو کے پہلے آن لائن مشاعروں کی طرح یہ مشاعرہ بھی بے حد کامیاب رہا۔ اس مشاعرے میں پاکستان، انڈیا، کینیڈا اور امریکہ کی مختلف ریاستوں سے معزز شعرائِ کرام نے شرکت کی۔ شکاگو اور پورے امریکہ کی تاریخ کے اس پہلے دو روزہ عالمی مشاعرےکے انعقاد پر شکاگو کے مشہور شاعر عابد رشید قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے اپنی انتھک محنت سے اس مشاعرے کو بھی کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس مشاعرہ کے تکنیکی انتظامات بہت بہتر تھے مختلف ممالک کے شعرائ کو نہایت عمدگی سے سخنور شکاگو کے پلیٹ فارم پر پیش کیا گیا۔ مشاعرے کی ترتیب اور پیشکش نہایت منظم رہی۔ عابد رشید نے نہایت عمدگی سے مشاعرے کی نظامت کی۔ نظامت کے ساتھ ساتھ انہوں نے تکنیکی معاملات کو بھی بحسن و اسلو بی سنبھالا۔ کورونا کے وبائی مرض کے باعث جہاں مشاعرہ گاہ میں محفل منعقد کرنا ابھی تک ممکن نہیں ہوا، سخنور شکاگو کے ان آن لائن مشاعروں نے ادبی دنیا کو ایک معیاری پلیٹ فارم مہیّا کیا ہوا ہے۔ اس محفل مشاعرہ کے پہلے دور کی صدارت نامور شاعر جناب غلام مصطفٰے اننجم نے کی۔ پہلے دور کا آغاز واصف مولجی نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا۔ انڈیا سے نعت گو شاعر اظہر شہاب نے نہایت خوش الہانی سے ایک خوبصورت نعت پیش کی۔ جن شعراءنے شکاگو سے مشاعرے میں شرکت کی ا±ن میں ڈاکٹر توفیق انصاری، ڈاکٹر منیر الزماں منیر، شاہ نعیم الدین نعیمی، حشمت سہیل، رشید شیخ، نذر نقوی، انگلش زبان کے شاعر عرفان شریف، عابد رشید ، غوثیہ سلطانہ ، محبوب علی خان، ساجد چودھری، سیما عابدی، ڈاکٹر افضال الرحمن افسر ، کیلیفورنیا سے ڈاکٹر تقی حیدر، محمد اسلم، کینیڈا سے حِشام سید،انڈیا سے رو¿ف خیر، ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی، عزیز بلگامی، عبدالرحمٰان سلیم، شمشاد جلیل شاد، مرزا زبیر امروہوی اور لندن سے کامران کامی کے نام شامل ہیں۔ مشاعرے میں عرفان شریف کی انگلش نظم نے جدّت پیدا کردی۔ محفل کے پہلے حصے کا اختتام اختتام جناب غلام مصطفٰے انجم کے کلام اور دعا سے ہوا۔ آن لائن مشاعرے کا دوسرا دور 30 مئی بروز ہفتہ ہوا۔ یہ دور مہمان شعراء پر مشتمل تھا۔ اس دور کے مہمانِ خصوصی انڈیا سے خوشبیر سنگھ شاد اور منیش ش±کلا تھے۔ اس محفل مشاعرہ کے دوسرے دور کی صدارت شکاگو کی ایک معتبر ادبی شخصیت جناب ڈاکٹر توفیق انصای احمد نے کی دوسرے دور کا آغاز ڈاکٹر افضال الرحمان نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا۔ دوسرے دور کے شعراءمیں پاکستان سے فاروق طراز، طاہر حنفی، جنید آزر، بہزاد جازب، ڈاکٹر صغیر احمد صغیر، حیدر فاروق، ریحانہ روحی، سبین یونس اورناز بٹ، امریکہ کی مختلف ریاستوں سے مونا شہاب، ناہید ورک، مقسط ندیم، احمد عرفان، اویس راجہ، اشرف گِل اوراپنی تمام کتابوں پر پاکستانی صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والی نورین طلعت عروبہ شامل تھے۔ کینیڈا سے سیما نقوی، تبسم انور، جمیل قمر اور منور عزیز نے مشاعرے کے دوسرے حصے میں شرکت کی یہ دونوں مشاعرے فیس بک پر براہِ راست نشر کئے گئے۔ ہزاروں کی تعداد میں ادب کے شائقین نے ان مشاعروں کو دیکھا اور پسند کیا۔ دو روزہ آن لائن عالمی مشاعرہ، آن لائن مشاعروں کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ان تاریخی اور کامیاب عالمی مشاعروں کے منعقد کرنے پر عابد رشید مبارکباد کے مستحق ہیں۔ لاک ڈاو¿ن کے ان حالات میں ادبی سرگرمیوں کو بحال رکھنا واقعی ایک قابلِ ستائش اقدام ہے۔ اگلا دو روزہ آن لائن مشاعرہ بتاریخ 27 جون، بروز ہفتہ، شام ۹ بجے منعقد کیا جائیگا۔ اس مشاعرے کا دوسرا دور 4 جولائی بروز ہفتہ منعقد کیا جائے گا۔ شرکت کے لئے عابد رشید سے درجِ ذیل ای میل پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here