نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک حکومت نے ویکسین سرٹیفکیٹس کا اجراءکر دیا ہے جس کو ویکسین پاسپورٹ کا نام بھی دیا گیا ہے ، اس سرٹیفکیٹ کی مدد سے لوگ اپنے کورونا ویکسین لگوانے اور کرونا منفی ہونے کا ثبوت دے سکیں گے ، اس سلسلے میں ویکسی نیشن لگوانے والے تمام افراد کو ان کے متعلقہ فون نمبرز پر ایک کوڈ جاری کیا جائے گا جس کا پرنٹ آﺅٹ لے کر وہ کسی بھی اتھارٹی یا مجاز ادارے کو اپنے ویکسی نیشن عمل یا کورونا منفی ہونے کا ثبوت دے سکیں گے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق زیادہ تر ہوائی سفر کرنے والے افراد اس سے مستفید ہوں گے کیونکہ ان کو ٹریولنگ کے دوران مزید کورونا ٹیسٹ ، ویکسین کی جھنجھٹ سے چھٹکارا مل جائے گا ۔