ٹرمپ کا آخری روز،روسی طیاروں کا نظام خریدنے پر پابندی

0
151

 

واشنگٹن،ماسکو(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاتے جاتے روس کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے روس سے بغیر پائلٹ طیاروں کا نظام خریدنے پر پابندی عائد کر دی۔ دوسری طرف امریکہ نے نورڈ اسٹریم گیس منصوبے میں شامل روسی جہاز فارچوناپر بھی پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سروس نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے ہیں جس میں مخالف ملک یعنی روس سے بغیر پائلٹ طیاروں کا نظام خریدنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ نورڈ اسٹریم دوگیس پائپ لائن سمندر میں روس سے جرمنی تک بچھائی جا رہی ہے ،امریکی مخالفت کے باوجود اس منصوبے پر نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here