6 ریاستوں کی کانگریس میںنمائندگی میں اضافہ

0
85

واشنگٹن (پاکستان نیوز)یو ایس مردم شماری بیورو کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں چھ ریاستوں کی کانگریس میں نمائندگی میں اضافہ ہوگا جبکہ سات ریاستوں کی نمائندگی میں واضح کمی آئے گی، ٹیکساس کی ہائوس سیٹوں میں دو سیٹوں کا اضافہ ہوگا جبکہ 40 لاکھ کے قریب نئے رہائشی آبادی کا حصہ بنیں گے، کولاراڈو ، فلوریڈا ، نارتھ کیرولینا اور اوریگون کی ریاستوں میں ایک ایک سیٹ کا اضافہ ہوگا ، مونٹانا کی ریاست بھی ایک اضافی سیٹ حاصل کرے گی جبکہ الانائے ، نیویارک ، اوہائیو اور پنسلووینیا کی ایک ایک سیٹ کم ہوگی ، مشی گن مسلسل پانچویں مردم شماری کے دوران چوتھی سیٹ گوائے گا ، ویسٹ ورجینیا سے بھی ایک سیٹ کی کمی واقع ہوگی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here