بائیڈن کی خارجہ پالیسی چین اور ایران کیلئے مددگار ثابت ہوگی

0
87
مجیب ایس لودھی

تجزیہ: مجیب ایس لودھی
صدربائیڈن کی جانب سے ٹرمپ کی عائد کردہ درجنوں پابندیوںکو ہٹائے جانے کے بعد ایران نے ایٹم افزودگی کو دو گنا کر دیا ہے جبکہ چین کی معاشی ترقی زیادہ تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے ، صدر کے ماحولیات کیلئے مشیر جان کیری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مستقبل میں امریکہ کے زیرو ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے ، ہمیں اپنی خارجہ پالیسی سمیت دیگر اقدامات کو تیز کرنا ہوگا ، رپورٹس کے مطابق ایرانی صدرروحانی نے اپنے سابقہ بیان میں کہا تھاکہ اگر امریکنز ایمانداری سے اپنے فریم ورک میں کام کرتے رہے تو ہم بہت قلیل وقت میںاپنے اہداف حاصل کر لیں گے ۔جان کیری نے کہا کہ ماحولیات کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے ہمیں مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا ، چین کی جانب سے اس وقت دنیابھر میں آلودگی کا گراف 30 فیصد کے قریب ہے ۔رپورٹس کے مطابق بائیڈن اور جان کیری کی خارجہ پالیسی میں تقسیم چین کو سرد جنگ جیتنے میں بھرپور مواقع فراہم کرے گی ۔چین نے کرونا لاک ڈائون کے دوران بھی اپنی معاشی ترقی کے گیراف کو نیچے آنے نہیں دیا ہے جوکہ ایک بڑی پیشرفت ہے جبکہ اس کی نسبت امریکہ کرونا وائرس سے بڑے پیمانے پر متاثر ہوا اور معاشی گراوٹ نے ملک کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں ، ماہرین کے مطابق بائیڈن کی مصالحانہ پالیسی ایران اور چین کو بھرپور مدد فراہم کررہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here