واشنگٹن (پاکستان نیوز) وفاقی ایپلٹ کورٹ نے امریکہ میں مسلمانوں کے حقوق کی سب سے بڑی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کے خلا ف ہرجانے کا مقدمہ کرنے والی لورا لومر کو ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر کی رقم مسلم نمائندہ تنظیم کو ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کی جانب سے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے، مدعی نے مسلم تنظیم کو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت ٹوئیٹر پر بین کرنے کی درخواست کی تھی جس کو عدالت نے نامنظور کرتے ہوئے مدعی خاتون کو حکم دیا ہے کہ وہ مسلم تنظیم کو ہرجانے کی رقم ادا کرے۔اٹارنی عمر صالح نے بتایا کہ ہمیں خوشی ہے کہ عدالتوں نے تمام مراحل میں محترمہ لومر کے دعووں میں میرٹ کی کمی کو تسلیم کیا۔