روس طالبان گٹھ جوڑ کی خبر جھوٹی،نیویارک ٹائمز کا دعویٰ مسترد

0
161

روسی ملٹری انٹیلی جنس نے حملوں کے بعد طالبان کو انعامات کی پیشکش کی تھی،امریکی انٹیلی جنس حکام

ماسکو،واشنگٹن(پاکستان نیوز)امریکہ ،روس اور طالبان نے امریکی میڈیا کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس حکام کئی ماہ بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ روسی ملٹری انٹیلی جنس نے گزشتہ برس کامیاب حملوں کے بعد طالبان کو انعامات کی پیشکش کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کے عہدیداروں نے کہا تھا کہ طالبان سے وابستہ جنگجوو¿ں یا ان کے ساتھ قریبی وابستہ عناصر نے روسیوں سے کچھ انعام کی رقم وصول کی تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ کن حملوں کے بدلے انہیں کتنی رقم دی گئی۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں روسی سفارتخانے نے رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا۔انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ان دعووں سے واشنگٹن اور لندن میں روسی سفارتخانوں کے ملازمین کی زندگی کو براہ راست خطرہ لاحق ہے۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح آ مجاہد نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے کسی بھی انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ اس طرح کے تعلقات نہیں اور امریکی اخبار کی رپورٹ طالبان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ اس حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کسی نے بھی روسیوں کے ذریعے افغانستان میں ہمارے فوجیوں پر حملوں کے بارے میں مجھے یا نائب صدر یا چیف آف سٹاف کو بریفنگ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ ‘ہر کوئی امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کی تردید کر رہا ہے اور یہ کہ افغانستان میں ہم پر (امریکی فوجیوں) پر بہت حملے نہیں ہوئے ‘۔ٹرمپ نے کہا کہ ‘یہ ایک جعلی خبر ہے ، نیو یارک ٹائمز کو اپنے ذرائع کا انکشاف کرنا ہوگا، وہ ذرائع کچھ نہیں، اس لیے وہ ذرائع کبھی سامنے آ بھی نہیں سکتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here