واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اپیک) نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئے روز بڑھتی کشیدگی کو ثالثی کے ذریعے ختم کیا جائے، جنوبی ایشیا میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان روکنے کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک میں تنازع کو ختم کیا جائے، اپیک کے صدر ڈاکٹر پرویز اقبال نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کریں۔