نیشنل سیکورٹی ایجنسی عوام کی خفیہ نگرانی غیرقانونی قرار

0
234

 

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکاکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کا عوام کی خفیہ نگرانی کا پروگرام غیرقانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ این ایس اے کی جانب سے عوام کی نگرانی کیے جانے سے متعلق جس پروگرام کا انکشاف ایڈورڈ سنوڈن نے کیا تھا اسے ایک وفاقی عدالت نے غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ شہری ایڈورڈ سنوڈن بھی این ایس اے میں کام کرتے تھے اور انہوں نے ہی متنازعہ نگرانی کے اس خفیہ پروگرام کا پردہ فاش کیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں اس پروگرام کو غیر آئینی تو نہیں قرار دیا، تاہم ممکنہ طور پر آئین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اس خفیہ پروگرام کے تحت امریکا کی تمام مواصلاتی کمپنیاں این ایس اے کو اپنا ڈیٹا فراہم کرتی تھیں اور پھر خفیہ ایجنسی ڈیٹا کی تفتیش اور اس کی چھان بین کے لیے اس کا تجزیہ کرتی تھی۔ امریکی کورٹ آف اپیل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ پروگرام فارن اینٹلیجنس سرویلنس ایکٹ کے بالکل منافی ہے اور بہت ممکن ہے کہ یہ عمل آئین کے خلاف ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here