سابق ناظم ساہیوال سٹی عابد خان نیویارک میں انتقال کر گئے

0
132

 

ان کی نماز جنازہ مکی مسجد میں 26اکتوبر ، بروز سوموارکو ڈیڑھ بجے ادا کر دی گئی

نیویارک(پاکستان نیوز) سابق ناظم ساہیوال سٹی عابد خان نیویارک میں انتقال کر گئے ، آج26اکتوبر ، بروز سوموار ڈیڑھ بجے مکی مسجد میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کے بعد پائن لان قبرستان ، لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں سپرد خاک کیا جائے گا۔عابد خان مرحوم جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔ وہ ایک ہفتہ قبل پاکستان سے علاج کے لئے نیویارک آئے اور یہاں مانٹ سینائی ہسپتال میں زیر علاج رہے۔عابد خان اتوار کی دوپہر بارہ بجے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کے پسماندگان میں دو بیٹیاں ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی و سابق صوبائی وزیر پنجاب ملک ندیم کامران، عبدالستار، سید علمدار حسین شاہ ، ارشد چوہدری ، محسن ظہیر، صاحبزادہ ساجد علی ، دانش ملک ،محمد نعیم،امجد بخاری سمیت عابد خان مرحوم کے دوست احباب اور کمیونٹی کی جانب سے مرحوم کے بھائی ایوب خان ، یحیٰ خان سمیت سوگوار فیملی سے عابد خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here